آج شام اور رات کے اوقات میں بھی راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ اور پشاور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ہے۔

May 30, 2016 | 11:44

محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ہر طرف جل تھل ہوگئی، آج شام اور رات کے اوقات میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی بھی توقع ہے، میرپورخاص، سکھر، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور کوئٹہ ڈویژن میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح سویرے کراچی کا درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، پشاور میں درجہ حرارت چوبیس، لاہور انیس، اسلام آباد اٹھارہ، چترال سترہ، کوئٹہ چودہ، گلگت بارہ اور ہنزہ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بالائی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد اور راولپنڈی میں سترہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سبی اور شہید بینظیرآباد میں سب سے زیادہ گرمی پڑی، جہاں پارہ انچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

مزیدخبریں