امریکا: دریائے ہیڈسن سے 2سعودی لڑکیوں کی لاشیں برآمد

Oct 30, 2018 | 13:44

امریکی شہر نیویارک میں سعودی قونصل خانہ نے کہا ہے کہ نیویارک میں دریائے ہیڈسن کے ساحل پر مردہ پائی گئی 2 سعودی بہنوں کے موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ دونون لڑکیوں کی عمریں 16اور 22سال ہیں۔ یہ دونوں نیویارک سے 250 میل دور ریاست ورجینیا کے فیئرفکس مقام پر سکونت پذیر تھیں۔ دونوں کی لاشیں ایک دوسری سے بندھی ہوئی تھیں۔ ان کے جسم پر زدوکوب کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔ ابھی تک موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا تا ہم پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے جارج واشنگٹن پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہو گی۔ نیویارک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ہی سے موت کے سبب کا تعین ہو سکے گا۔ سعودی قونصل خانہ اس معاملے پر امریکی تحقیقاتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مزیدخبریں