وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ 1400 مستحق اقلیتی خاندانوں کو فی خاندان 15 ہزار روپے دیں گے۔ اس کے علاوہ مینارٹی کارڈ سے انہیں 3 ماہ میں 10 ہزار روپے ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ دیوالی کی تقریب سے خطاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہم کسی تفریق کے بغیر سب پاکستانی ہیں۔ دیوالی کا دیا دلوں کو جوڑتا ہے۔ اقلیتیں، اقلیت نہیں ہماراحصہ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سکھ، ہندو، مسیح سب برابر کے پاکستانی ہیں۔ اقلیتوں کاتحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دیوالی کے تہوار پر1400 خاندانوں کوفی کس15ہزارروپےدیےجائیں گے۔ اس کے علاوہ مستحق اقلیتی افرادکومینارٹی کارڈدیں گے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں ان کو مینارٹی کارڈکے ذریعے10ہزارروپے ملیں گے۔ اسموگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی۔ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کرسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔
دیوالی کا "دیا" دلوں کو جوڑتا ہے، مستحق خاندانوں کو 15 ہزار امداد دیں گے، مریم نواز
Oct 30, 2024 | 13:35