وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا،ان کا کہنا تھا کہ مشرقی ہمسایہ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، کلبھوشن یادیو نے بھارت کی ایماء پر پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا،پاکستان کو ہر دم ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے جو بھارت کی جانب سے کی جا رہی ہے، کلبھوشن کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے،تمام واقعات کےثبوت بھارت اوراقوام متحدہ کےساتھ شیئرکرناچاہتے تھے،ہماری مسلح افواج کی کارروائیوں،عوام کی حمایت سےدہشتگردی کازورٹوٹ چکاہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف حکومت کارروائی کر رہی ہے، وقت آگیا ہے لوٹی ہوئی دولت کو عوام کو لوٹا دیا جائے۔
بھارت نے اگر لائن آف کنٹرول پر کسی قسم کی غلطی کی تو پاکستان اس کا جواب دے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
Sep 30, 2018 | 01:05