حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دیں

Jan 31, 2017 | 20:54


وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا, پٹرول کی قیمت میں دو روپے پچیس پیسے کا اضافہ کیا گیا, ڈیزل کی قیمت دو روپے چھبیس پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی, حکومت نے لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا, وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومت پٹرولیم مصنوعات پر چار ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔۔ پٹرولیم قیمتوں میں ردو بدل پندرہ دن کے لئے کیا گیا, قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا

مزیدخبریں