امریکہ میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دریائے پوٹومیک سے ایک بلیک باکس مل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک باکس مسافر طیارے کا ہے یا ہیلی کاپٹر کا اس کا تعین نہیں ہو سکا۔دوسری جانب المناک تصادم کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ، رونالڈریگن ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور میں سٹاف کمی کا شکار تھا، حادثے کا شکار مسافر طیارے کا رن وے آخری لمحے تبدیل کرایاگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ملٹری ہیلی کاپٹرکو 30 سیکنڈ قبل 2 بار پیغام بھیجا کہ طیارے کے راستے سے ہٹ جائیں ،ہیلی کاپٹرکے پائلٹ نے یکوئی جواب نہیں دیا، امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔
امریکہ میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
Jan 31, 2025 | 11:51