وزارت مذہبی امورنےحج پالیسی 2016 تیارکرلی

Mar 31, 2016 | 15:05

حج پالیسی دو ہزار سولہ کے مطابق ساٹھ فیصد عازمین سرکاری اور 40فیصد نجی کمپنیوں کے تحت جائینگے، رواں سال سرکاری حج اخراجات نہ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،،اس سال 1لاکھ 43ہزارعازمین حج سعودی عرب جائینگے، ذرائع کے مطابق رواں سال سرکاری حج کیلئے نارتھ سے تعلق رکھنے والے حجاج 2لاکھ 64ہزار ادا کرینگے،اور ساؤتھ سے جانے والے عازمین حج 2لاکھ 55ہزار ادا کرینگے،ذرائع کے مطابق5فیصد ہارڈ شپ کوٹہ ختم کرنے کے معاملہ پر وزارت مذہبی امور تقسیم ہوگئی، وزیر مذہبی امور ہارڈ شپ کوٹہ کے حامی جب کہ وزارت نے کوٹہ کی مخالفت کردی، ہارڈ شپ کوٹہ کے معاملہ پر حتمی فیصلہ آج متوقع ہے،جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوائے گی،،ادھرعرفات میں ایئرکولراورجدہ سے مکہ تک نئی بسیں خریدنے کا منصوبہ وزیر اعظم کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ہے

مزیدخبریں