افغانستان اورکینیا کےکرکٹ بورڈنےسیکیورٹی کابہانابناکردورہ پاکستان منسوخ کردیا

Mar 31, 2016 | 15:23

شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، سیکیورٹی خدشات ایک بار پھر پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے آڑے آگئے۔۔۔ افغان کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا،افغانستان کی ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کے ساتھ اس کی ہوم گراؤنڈ پر سیریز کھیلنا تھی، کینیا کی ٹیم نے بھی سیکیورٹی کے باعث پاکستان آنے سے معذرت کرلی،،، دونوں ٹیموں نے کراچی اور لاہور میں ون ڈے سیریز کھیلنا تھی،،، سیکیورٹی خدشات کے باعث انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک بھی پاکستان نہیں آرہے، ادھر ویسٹ انڈیز میں امریکی ٹی وی ولو Willow ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے،،، دونوں کرکٹ بورڈ میں بات چیت جاری ہے۔۔

مزیدخبریں