لاہور(حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے سربراہ اور کرکٹ بورڈ کے ممکنہ چئیرمین نجم سیٹھی کو تیئس مارچ دو ہزار اٹھارہ کو ملکی کرکٹ میں گراں قدر خدمات پر اعلی سول اعزاز سے نوازے جانیکی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔گذشتہ روز گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بورڈ اراکین نے متفقہ طور پر اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی کو وزیراعظم پاکستان کو خط لکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کیمطابق آئندہ چند روز میں پاکستان کرکٹ میں شہریار خان کا کردار ختم ہو جائیگا وہ اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے پندرہ روز میں کرکٹ بورڈ میں شہریار خان کی جگہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیں گے تاہم گھر جانے سے قبل وہ نجم سیٹھی کے اعلی سول اعزاز کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھ دیں گے۔
نجم سیٹھی کے لیے اعلی ترین سول اعزاز کی تیاری،سیٹھی دوبارہ بورڈ چئیرمین بنیں گے۔
Mar 31, 2017 | 10:33