آسٹریلوی جارہانہ اوپنر بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے بال ٹیمپرنگ واقعے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انہوں نے کہاکہ افسوسناک واقعے کے ذمہ دار ہیں اورقوم سے معافی مانگتے ہیں،ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ وہ کھیل اور ساتھیوں سے پیار کرتے ہیں، انہیں دھوکہ دیا جس پر شرمندہ ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ وارنر رو پڑے اور کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ خاص طور پر بیوی اور بیٹیوں سے معافی مانگتے ہیں ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیمپرنگ کھیل پر دھبہ ہے، انکی وجہ سے کھیل اور شائقین کو نقصان پہنچا، انکا کہنا تھا کہ زندگی بھر اس واقعہ کا افسوس رہے گا جبکہ کرکٹ سےدور رہنا تکلیف دہ ہے
بال ٹیمپرنگ واقعے کے بعد آسٹریلوی اوپنر بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Mar 31, 2018 | 13:35