سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نو وکٹیں حاصل کرنیوالے جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین ٹیسٹ باؤلر بن گئے ہیں ،بھارت کے روی چندرن اشون دوسرے جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ کا نمبر تیسرا ہے، بلے بازوں میں آسٹریلین سٹار سٹیو سمتھ کا بدستور پہلا نمبر ہے جو روٹ کا نمبر دوسرا جبکہ ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں،آسٹریلیا تین ہزار سات سو پینسٹھ پوائنٹس اور ایک سواٹھارہ کی ریٹنگ کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے،بھارت کی دوسری اور پاکستان کی تیسری پوزیشن ہے ،،دورہ انگلینڈ میں اگر انگلش ٹیم پاکستان کو دو صفر سے ہراتی ہے تو وہ دوسرے نمبر پر آ جائے گی ،ادھر پاکستان ایک سیریز ایک صفر سے جیتتا ہے تو اس کی رینکنگ بھی نمبر دو ہو جائے،،انگلینڈ پاکستان کو کلین سویپ کرے تو وہ دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے گی ،پاکستان اگر سیریز تین صفر سے جیتے تو وہ دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بن جائے گی
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے
May 31, 2016 | 18:52