جسٹس فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس: وزارت قانون و انصاف کی وضاحت جاری

May 31, 2019 | 20:53

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر وزارت قانون و انصاف نے وضاحت جاری کردی۔اعلامیے کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے صدر پاکستان کی ہدایات پر ریفرنس کی زبان میں تبدیلی نہیں کی۔ میڈیا کے کچھ حلقوں میں خبر چلائی گئی کہ وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس میں سخت زبان استعمال کی۔ چلائی گئی خبروں میں کہا گیا کہ صدر نے ریفرنس کے الفاظ میں تبدیلی کی تاہم ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کے پاس کوئی طریقہ کار نہیں جس کے تحت جج کے اثاثوں کا جائزہ لیا جائے۔ ملکی مفاد میں وزارتِ قانون اس شکایات پر کارروائی کی پابند ہے جو اثاثہ بحالی یونٹ یا ایف بی آر کی جانب سے موصول ہوا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت قانون اور وزیر قانون، قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ وزیر قانون کو جسٹس قاضی فائز عیسی  کے  خلاف کیس بنانے پر تنقید کا نشانہ بنانے سے متعلق خبریں درست نہیں
 

مزیدخبریں