وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی عوام واویلا کررہے ہیں۔ہفتہ کوفیسکوہیڈکواٹر میں وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی عوام واویلا کررہے ہیں۔عابد شیر علی کے اس بیان کے ردعمل میں لوڈشیڈنگ سے متاثر فیکڑیوں کے مزدوروںکا کہنا تھا کہ عابد شیر علی خود آکر دیکھیں تو ان کو معلوم ہو گا جھوٹ نہ بولیں ، حالیہ لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتی شہر میں فیکڑیوں اور ملوں میں کام کرنے والے لاکھوں مزدرو بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ،صورت حال ایسی ہی رہی تو جون جولائی میں فکڑیاں بند ہو جائے گی۔واضح رہے کہ منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار سے کم ہوکر 450 میگاواٹ، تربیلاڈیم سے بجلی کی پیداوار 3 ہزار 478 سے کم ہو کر 450 میگاواٹ جبکہ غازی بروتھا سے بجلی کی پیداوار 1100 سے کم ہوکر صرف 400 میگاواٹ رہ گئی،ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 14400 جبکہ پیداوار 9400 میگاواٹ ہے ، مجموعی شارٹ فال 5 ہزار میگاوواٹ ہونے کی وجہ سے شہروں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی،عوام واویلا کر رہے ہیں۔ عابد شیر علی
Apr 01, 2017 | 15:44