ملتان میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے تیزاب پی کر خود کشی کرلی۔
ملتان کے علاقے زیڈ ٹاون میں گھریلو جھگڑے پر عصمت نامی خاتون نے شوہر اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون نے خود بھی تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تیزاب گرنے سے خاتون کا شوہرامین اور بارہ سالہ بیٹا عبدااللہ جھلس گیا ۔ دونوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون کے پڑوسیوں نے میاں بیوی میں جھگڑے کی تصدیق کی ہے۔