شمالی کوریا کے رہنماء کم جان اَن نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ شمالی کوریا ایک ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ملک ہے اور امریکہ کے اہم شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہاب امریکہ کبھی بھی شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی جنگ شروع نہیں کرے گا، پچھلے سال میزائل تجربات کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات مسلسل کشیدہ ہیں جبکہ امریکہ کی جانب سے پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں جبکہ امریکہ صدر ڈانلڈ ٹرمپ بھی شمالی کوریا پر حملے کی دھمکی دے چکے ہیں ، کم جان اَن نے وعدہ کیا کہ نئے سال میں وہ مزید ایٹمی ہتھیار بنائیں گے اور میزائل تجربات کریں گے
دوہزارسترہ میں دنیا کیلئے بڑا خطرہ بننے والے شمالی کوریا نے نئے سال کی آمد پر خود کو ایٹمی طاقت قرار دے دیا ، کم جان اَن کا کہنا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا اب امریکہ کے اہم شہروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں
عالمی امن کیلئے خطرہ شمالی کوریا نے نئے سال کا آغاز بھی جارحیت سے کیا ،، شمالی کوریا نے نئے سال کےآمد پر خود کو ایٹمی طاقت قرار دے دیا،،
سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے صدر کم جان اَن نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ شمالی کوریا ایک ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ملک ہے اور امریکہ کے اہم شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں،، انہوں نے کہا کہ اب امریکہ کبھی بھی شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی جنگ شروع نہیں کرے گا،، کم جان اَن نے قوم سے وعدہ کیا کہ نئے سال میں وہ مزید ایٹمی ہتھیار بنائیں گے اور میزائل تجربات کریں گے،،
یاد رہے کہ 2017 میں میزائل تجربات کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات مسلسل کشیدہ رہے ہیں،، جبکہ امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا پر متعدد پابندیاں بھی لگ چکی ہیں،،