دشمن بھول میں نہ رہے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے ،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری تاریخ شہداء کے خون سے عبارت ہے۔دشمن کسی بھول میں نہ رہے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ یوم دفاع وشہداء پر شہید کیپٹن عرفان جنید عباسی کے گھر آمد کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ آج پوری قوم کو اپنے شہیدوں اور غازیوں پر فخر ہے ۔ دشمن کسی بھول میں نہ رہے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 1965 کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہم شہدا کی قربانیوں کے باعث ہی سکھ کی نیند سوتے ہیں اورہماری تاریخ شہداء کے خون سے عبارت ہے انہوں نے کہا کہ کیپٹن جنید نے شمالی وزیرستان میں شہادت پائی اور ناممکن کو ممکن کردیا ۔شہید کے والدین کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ شہید جنید عباسی کے والد بھی ائر فورس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی کیا حالت ہے اندازہ لگانا مشکل ہے ۔