یورپین سپیس ایجنسی نے زمین پر پھیلتی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا پتا لگانےکے لئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپین سپیس ایجنسی کی جانب سے سینٹی نل ٹو بی سیٹلائٹ ’گیانا‘ میں موجود کورو لانچ سائٹ سے لانچ کیا گیا، یہ سیٹلائٹ 2015 میں زمین کی نگرانی کیلئے خلا میں بھیجے گئے سینٹی نل ٹو اے فلیٹ کا حصہ ہے، ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی نگرانی کا پروگرام ہے، دونوں سیٹلائٹ مل کر ایک دوسرے کی مخالف سمتوں سے زمین کی نگرانی کریں گے اور زمین کی سطح کی ہائی ریزو لیوشن رنگین اور انفراریڈ تصاویر بھیجیں گے، سیٹلائٹس سے حاصل ہونے والے تصاویر کے ذریعے سائنسدانوں کو جنگلات کے کٹاؤ اور پانی کی آلودگی کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی، یورپین سپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں سیٹلائٹس مل کر صرف پانچ دن میں زمین کی سطح کو گھیر لیں گے، ان میں موجود جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین کی سطح کی نئی اور واضح تصاویر موصول ہوں گی جن سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بہتر پیشگوئیاں کی جا سکیں گی۔