اسلام آبادسمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں 5.9 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، حافظ آباد، خوشاب، میانوالی،کلور کوٹ، سرگودھا، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،قصور،شاہ کوٹ ، چکوال ،نارروال ، پنڈدادن خان،پشاور، مہمند، چارسدہ،بنوں،مالاکنڈ ، کوہاٹ،سوات، مینگورہ، لکی مروت ، راولاکوٹ ،ہزارہ ڈویژن ، آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 5.9 شدت کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 46 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کے خوف سے لوگ نیند سے اٹھ کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔