پرچی چیئرمین بلاول کو آزادکشمیر میں بھی اپنی بدترین شکست واضح نظر آ رہی ہے: فرخ حبیب
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کی سیاسی امور کے حوالے سےگفتگو.مریم نواز بتائیں کہ ن لیگ نے آج تک کشمیر کیلئے کیا کیا ہے؟مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بجائے مودی آپ کے گھر میں مہمان بن کر آتا تھا.ن لیگ پہلے بتائے کہ اس نے آزاد کشمیر کا کس طرح مالی استحصال کیا. پرچی چیئرمین بلاول کو آزادکشمیر میں بھی اپنی بدترین شکست واضح نظر آ رہی ہے.کشمیری عوام جانتے ہیں کہ عمران خان ہی انکا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں.گلگت بلتستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا تو وہاں تاریخی ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے.عمران خان نے دنیا کے سامنے مودی کی انتہا پسند ذہنیت آشکار کی.وزیراعظم عمران خان نے مودی کی ہندوتوا سوچ کو ہرفورم پر بےنقاب کیا.آج کشمیری عوام عمران خان کو اپنا حقیقی سفیر سمجھتے ہیں.گلگت بلتستان میں بھی آپ کو بدترین شکست ہوئی.