فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم پاکستان میں استحکام اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنے شہیدوں کی قربانیوں کے مقروض ہیں، قوم ان جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی جنہوں نے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پاکستانی قوم نے پاک آرمی کے ساتھ ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا دلوایا۔