ای میلز اسکینڈل ایک سنگین جرم ہے صدر ہوتا تو ہلیری جیل میں ہوتیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ
دوسرے صدارتی مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ان کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے۔ٹرمپ نے اپنے بیانات پر ایک بار پھر اپنے خاندان اور امریکی عوام سے معافی مانگی ۔ اور بولے خواتین سے متعلق جو کچھ کہا اس پر معافی مانگتے ہیں ۔انہوں نے کہا وہ خواتین کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں ۔ خواتین سے متعلق جو کچھ کہا وہ گفتگو ایک بند کمرے میں کی گئی تھی۔ جس پر انہیں فخر نہیں۔ ٹرمپ نے کہا تینتیس ہزار ای میلز کا تعلق کیا ہلیری کی بیٹی کی شادی سے تھا جو یہ ذاتی اکاؤنٹ کی بات کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا وہ افریقی امریکیوں کے لیے کوششیں کررہے ہیں ۔مل کو ایک ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہوا جسےٹھیک کر ناہو گا۔لوگوں کو انصا ف مہیا کر نا ترجیح ہو گی۔ٹرمپ نے کہا انہوں نے صدارتی دوڑ میں اسی لیے حصہ لیا کہ وہ ملک کے ساتھ احمقانہ حرکتیں دیکھ کر تھک گئے تھے ۔ ٹرمپ نے کہا انہیں آڈیو ٹیپ پر بہت شرمدنگی ہے وہ اپنے خاندان اور خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں ۔ لیکن بل کلنٹن خواتین کے حوالے سے جتنے برے رہے ہیں اس کی تاریخ نہیں ملتی۔انہوں نے کہا اگر وہ صدر ہوتے تو ہلیری کلنٹن جیل میں ہوتیں۔