پنجاب میں 12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں فلمیں اور گانے چلانے پر پابندی عائد
لاہور: عشرہ شان رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں۔