جے ٹی رپورٹ ملک کی ترقی کے خلاف لکھی گئی ہے،جس شخص نے یہ رپورٹ لکھی اسے بھی احتساب عدالت آنا چاہیے: صفدر
احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں کاشغر گوادر کیخلاف لکھی گئی،ملک میں پیر بابا بھی ہیں،پیر بیبیاں بھی ہیں اورسنیاسی بابابھی ہیں، کسی پیر یاسنیاسی کی حکمت تو چلی ہوگی،پانچ چھ مہینے میں پتہ چل جائیگا کہ لوگوں سے کیا کام لیا گیا،جے ٹی رپورٹ ملک کی ترقی کے خلاف لکھی گئی ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا مزید کہنا تھا کہ واجد ضیاء کو یہ بھی نہیں پتہ کہ رپورٹ کے اندر کیاہے،جس شخص نے یہ رپورٹ لکھی اسے بھی احتساب عدالت آنا چاہیے،اب ڈھونڈنایہ پڑے گا کہ یہ رپورٹ لکھی کس نے ہے،واجد ضیاء کا قصور نہیں انہوں نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط
ے