نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف درخواستوں پرسماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی
سپریم کورٹ میں نوازشریف کے پارٹی صدربننے کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا،انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف درخواستیں پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی،شیخ رشید ،جمشید دستی سمیت دیگرافراد نے دائرکررکھی ہیں،اٹارنی جنرل اشتراوصاف عدالتی معاونت میں دلائل دیں گے،گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ ن کے وکیل نے دلائل مکمل کیے تھے۔سپریم کورٹ نے 14ویں ترمیم کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے،سپریم کورٹ میں عاصمہ رانی قتل ازخود نوٹس کیس پرسماعت بھی آج ہوگی،سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا،ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اورتحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ صدرکوہاٹ کونوٹس جاری کررکھے ہیں،اسما قتل ازخود نوٹس کیس پربھی سماعت آج ہوگی،آئی جی خیبرپختونخوا،ڈی آئی جی اورایس پی انویسٹی گیشن مردان کونوٹسزجاری کیے گئے ہیں