آصف زرداری نے راؤ انورا کے متعلق کوئی بیان نہیں دیا: قائم علی شاہ
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر زرداری کے بیان کو میڈیا پر گھما پھرا کر بیان کیا جارہا ہے، انہوں نے راؤ انوار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا،راؤ انوار اگر مجرم ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کی صاحبزادی عدلیہ پر تنقید کرکے کن آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے ہیں،،، سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ کپتان کی تیسری شادی پر قائم علی شاہ ہنس دئیے،،، کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی مسئلہ ہے، وہ خود کو بڑا لیڈر سمجھتے ہیں لیکن سیاست کا نہیں پتہسید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈیموکریکٹ الائنس الیکشن سے پہلے دم توڑ جائے گا، پیپلز پارٹی کسی پیری مریدی کی پارٹی نہیں عوام کی پارٹی ہے، کسی بھی الائنس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا