آسٹریلیا انتخابات:وزیراعظم سکاٹ موری سن نے اکثریت حاصل کرلی
آسٹریلیا میں ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں کنزوریٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سکاٹ موری سن نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔ اب تک ستتر اعشاریہ پانچ فیصد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے جس میں لبرل نیشنل کے اتحاد کو ایوان زیریں کیلئے مطلوبہ چھتر نشستیں حاصل ہوگئی ہیں۔لیبر پارٹی نے جس کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا اڑسٹھ نشستیں حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں نے چھ نشستیں حاصل کیں۔چھ نشستوں کے نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے۔