سعودی عرب میں ایشیائی باشندے کو لوٹنے والے 3افراد گرفتار
مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایشیائی شخص کو لوٹنے والے3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ایشیائی اپنے گھر سے نکل رہا تھا۔ اچانک نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اسے لوٹ لیا۔ کندرہ پولیس اسٹیشن نے شکایت پر حملہ آوروںکی نشاندہی، تلاش اورگرفتاری کا پروگرام تیار کیا۔ متعلقہ ٹیم نے 3ملزمان کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ رہزنی میں استعمال ہونے والے ہتھیار اور مسروقہ اشیاءبھی ان کے گھر سے برآمد کرلی گئیں۔