وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر خزانہ بھی استعفیٰ دیں: رہنماپی ٹی آئی بابراعوان
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابراعوان بھی وزیراعظم پرخوب گرم ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی استعفیٰ دیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی استعفیٰ دینا چاہیے ، دنیا میں پاکستان ایک لطیفہ بن چکا ہے ، تمام جماعتیں نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں، کرپشن چھپانے کیلئے ملک کو کتنا مزید تنہا کیا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ وکیل تاجر اور تمام شعبے نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں ،، نواز شریف صاحب کچھ بھی کر لیں سیاسی شہید نہیں ہونے دینگے، پی ٹی آئی کےمرکزی ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتےتوانھیں سخت انجام کا سامنا کرنا پڑے گا،، نواز شریف سےمتعلق تشویشناک باتیں سننے کو مل رہی ہیں، وزیراعظم کےخلاف روز نئے الزامات سامنے آرہے ہیں، ان کا کہنا تھا اسلام آبادمیں دفعہ 144 کے نفادکا مقصد عوام کی 14 اگست کی آمد پر یہاں آنے سے روکنا ہے، پی ٹی آئی اسکی مذمت کرتی ہے