ضلعی انتظامیہ نے مال روڈ پرعوامی تحریک کے احتجاج کی اجازت نہ دی،
پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کو ایک بار پھر ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی ،، سترہ جنوری کو لاہور کی مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا تو ضلعی انتظامیہ نے اپنا فیصلہ انکار کی صورت میں دے دیا ،، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مال روڈ پر احتجاج یا ریلی ممکن نہیں،، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بھی مال روڈ پر احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد ہے،، پنجاب حکومت نے بھی مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے،،ریلی منعقد کرنے کی صورت میں کسی بھی نقصان کی ذمہ دار متعلقہ پارٹی خود ہوگی،، دوسری جانب 17جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کے باعث اطراف کے نجی اور سرکاری سکول بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،،یہ فیصلہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے کیا گیا،،