پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ ناجائز اضافہ کیا جا رہا ہے۔حکومت نےشہریوں پر پیٹرول بم گرادیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم امصنوعات پر غیر قانونی طور پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس بڑھانے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی۔ استدعا ہے عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔