جیمز بانڈ سیریز کی ایکشن سے بھرپور فلم "اسپیکٹر"برطانوی سینما گھروں میں ریلیز
بانڈ سلسلے کی چوبیسویں فلم سپیکٹر ریلیز سے قبل ہی خبروں کی زینت بن چکی تھی ،،یورپ اور امریکہ میں سپیکٹر کے نام سے مختلف اشیا فروخت کی جا رہی تھی ،،بانڈ کے ملبوسات کی فروخت بڑھ چکی تھی اور عوام دیوانہ وار فلم سے منسوب ہر چیز سے اپنے لگاؤ کا اظہار کر رہے تھے ، سپیکٹر یکم نومبر کو ریلیز ہو ئی تو برطانوی سنیما گھروں میں فٹ بال سٹیڈیمز کی طرح کا رش دیکھا گیا ،عوررتیں بچے مرد بوڑھے ہر عمر کے لوگ سب سے پہلے فلم دیکھنے کیلیے بے چین نظر آئے. ڈینیئل کریگ کی بطور جیمز بانڈ 007یہ مسلسل چوتھی فلم ہے