جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
کیمبرلے میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.1 اوورز میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،زمبابوے کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ، نگیڈی نے 3 جبکہ ربادا، پہلک وایو اور عمران طاہر نے 2، 2 وکٹیں لیں۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 26.1 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، ہنرچ کلاسن 44 رنز بنا کر نمایاں رہے،زمبابوے کی جانب سے ٹنڈئی چتارا اور مسکدزا نے 2، 2 اور ماووتا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔