چیف جسٹس آف پاکستان نے یونیورسٹی آف سرگودھا کیخلاف شکایات کا نوٹس لے لیا
سپریم کورٹ میں یونیورسٹی آف سرگودھا کیخلاف شکایات پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کی سرزنش ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں ساری بربادی سرگودھا یونیورسٹی نے پھیلائی۔ پنجاب بھر میں طلبہ ڈگریوں کیلئے سڑکوں پر ہیں احتجاج کے باوجود وائس چانسلر کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ سرگودھا یونیورسٹی نے جعلی الحاق کرکے جھوٹے کیمپس کھولے۔ سرگودھا یونیورسٹی بچوں کے مستقبل کیساتھ کھیل رہی ہے۔ وائس چانسلر اشتیاق احمد نے آگاہ کیا کہ سارا سکینڈل میری تعیناتی سے پہلے کا ہے۔ ایچ ای سی سے معاملے پر بات کی ہے۔ پانچ ارب سے زائد مالیت کا یہ سکینڈل میں ہی سامنے لایا۔ اپنی مرضی سے کیمپس کھول کر بچوں کو داخلے دیئے گئے
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمام تفصیلات اور ریکارڈ کیساتھ ہفتے کو لاہور رجسٹری میں پیش ہوں۔