9 مئی مقدمات کی عدالتی کاروائیوں میں تحفظات، شبلی فراز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے 9 مئی مقدمات سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ د یا۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں 9 مئی مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔شبلی فراز نے چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں فیئر ٹرائل اور بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔شبلی فراز نے خط میں موقف اپنایا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کا کردار جانب دارانہ اور دبائو پر مبنی ہے، رات3، 4 بجے تک مقدمات چلانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، وکلا کے بغیر فیصلے اور زبردستی سرکاری وکیل مقرر کیے جا رہے ہیں ۔خط میں چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ 9 مئی کے تمام مقدمات کے طریقہ کار کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور چیف جسٹس پاکستان غیر جانب دارانہ انکوائری اور شفاف ٹرائل یقینی بنائیں ۔