پاکستان حج آپریشن:35 حج پروازوں کےذریعے 8ہزار890عازمین حج مدینہ پہنچ چکے۔

مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) جاوید اقبال بٹ، مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پاکستان سے 35 حج پروازوں کے ذریعے 8 ہزار 890 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکےہیں۔ جبکہ آج 03 مئی کو بھی 12 پروازوں کے ذریعے مزید 33 سو عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ سعودی عرب کی نسک ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی جاری ہے۔ مدینہ منورہ پہنچنے والے اولین عازمین حج کے قافلے 7 مئی کو مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔مکہ مکرمہ پہنچنے پر عازمین حج اپنا پہلا عمرہ ادا کریں گے۔