صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخواہ میں 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختون خواہ میں 3 مختلف کارروائیوں میں 5 خوارج جہنم واصل، 2 گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین, صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا. صدر مملکت کی کاروائی کے دوران دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی کامیابی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے۔