حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں رک جانے کے باعث سورج مزید آگ برسائے گا
شہرقائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی شدت اختیار کر گئی، جھلسا دینے والی گرمی سے انسانوں کے ساتھ چرند پرند بھی نڈھال ہوگئے ہیں ، ہر کوئی گرمی سے بچنے کیلئے سائے کی تلاش میں رہتا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں رک جانے کے باعث سورج مزید آگ برسائے گا،شہر میں گرم موسم کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں گرمی معمول کی بات ہے لیکن اس بار شدت کچھ زیادہ اوروقت سے پہلے ہے،کراچی میں 1938 کے ماہ مئی میں درجہ حرارت 47اعشاریہ 8 ڈگری تک ریکارڈ ہوچکا ہے، گزشتہ تیس سالہ ریکارڈ کے مطابق مئی کا معمول کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے ،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہفتے سے سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنا شروع ہوجائیں گی جس سے گرمی میں بھی کمی واقع ہوگی،تاہم رواں ماہ اور جون میں مزید ہیٹ ویوز آنے کاامکان ہے