ترکی میں ہونیوالی فوجی بغاوت کی مذمت کر چکے ہیں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکی کا عدالتی نظام آزادانہ اور منصفانہ نہیں :فتح اللہ گولن
ایک ترک عدالت کی جانب سے فتح اللہ گولن کی گرفتاری کا حکم سامنے آنے کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں گولن تحریک کے سربراہ نے اسے انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ترکی میں ہونیوالی ناکام فوجی بغاوت کی مذمت کر چکے ہیں ،،ان کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ بغاوت کی اس کوشش میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں اس کے باوجود ان کے تمام کاروباری ادارے اور سکولز بند کرنے کا حکم طیب اردگان کی ڈکٹیٹر شپ کا ثبوت ہے ،،گولن نے کہا کہ ترکی میں عدالتی نظام آزاد اور منصفانہ نہیں ،،عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم نامہ طیب اردوان کے دباؤ پر پر جاری کیا ہے ، ترکی امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست کر چکا ہے ،،اس سے قبل طیب اردوان اور احمد داؤد اوغلو کی گفتگو ریکارڈ کرنے کے الزام میں دو ہزار چودہ میں بھی فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے