عبدالرزاق دائود کاجنوبی کوریا کی کمپنیوں پر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر زور
تجارت اورسرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق دائود نے جنوبی کوریا کی کمپنیوں پر زوردیاہے کہ وہ کاروبار میں سہولت سے متعلق انڈیکس کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کے تناظر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ عبدالرزاق دائودنے وفد کے ہمراہ جنوبی کوریاکادورہ کیا جس میں انہوں نے اپنے کوریا کے ہم منصب سے ملاقات کی اور اُن سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے تناظرمیں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مشیرنے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے جس سے استفادہ کیاجاناچاہیے۔انہوں نے کوریا کی کمپنیوں سے کہاکہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں شامل ہوں ۔ انہوں نے سی پیک کے حصے کے طورپرکوریا کی کمپنیوں کے لئے خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی بھی تجویز دی۔