سندھ حکومت کی پذیرائی سےمخالفین ناراض ہیں : مرتضی وہاب
:ترجمان سندھ حکومت مرتضی ٰ وہاب نےکہا ہے کہ کوروناپراگر پی ٹی آئی نے ہماری بات سنی ہوتی توحالات مختلف ہوتے، سندھ حکومت کی پذیرائی سے مخالفین ناراض ہیں ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26فروری کوکوروناکاپہلاکیس پازیٹوآتا ہے تو پہلا کیس سامنے آنے پر سندھ حکومت نے ٹاسک فورس بنائی ۔ سندھ حکومت جو ٹاسک فورس بناتی ہےاس میں وفاقی ادارے بھی شامل ہوتےہیں ، سندھ حکومت کی سٹریٹیجی، ٹریسنگ،ٹیسٹنگ اورٹریٹمنٹ پرمشتمل تھی۔ سندھ حکومت نےٹریسنگ کاآغازکردیاتھا اورفروری سے لیکر اب تک ائرپورٹ پر 64ہزارسےزائدفراد کی اسکریننگ کی گئی ۔ ایئرپورٹ کوکنٹرول کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ، ہم نےفیصلہ کیاکہ ایئرپورٹ پراپنےڈاکٹرزتعینات کریں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماراٹارگٹ ہےٹیسٹنگ کپیسٹی کومزیدبڑھائیں۔ سندھ میں 26 فروری کو80 ٹیسٹنگ کپیسٹی تھی جو کہ اب یومیہ کوروناٹیسٹنگ کپیسٹی 4ہزارسےزائد ہے۔ سندھ میں 85 سے 90فیصد ٹیسٹنگ اخراجات سندھ حکومت برداشت کررہی ہے، سندھ میں169ایسے اسپتال ہیں جہاں آئسولیشن سہولت ہے،7399آئسولیشن بیڈز کی سندھ میں سہولت ہےاور207 ہمارے پاس آئی سی یوبیڈز ہیں جبکہ 283وینٹی لیٹرزہیں جوحکومت کےپاس ہیں جو صرف کورونا کے مریضوں کے لئے رکھے گئے ہیں ۔14ایسےافراد ہیں جواس وقت وینٹی لیٹرزپرموجود ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ فیصلہ ہواکہ تفتان بارڈر پرموجودسندھیوں کوسندھ منتقل کیاجائے،تمام تفتان سےآنےوالےتمام افرادکوقرنطینہ کیا، 1388 زائرین تفتان سےسندھ آئے۔ 280زائرین کاکوروناٹیسٹ مثبت آیاتھا، جبکہ 280 افراد میں 2 لوکل ٹرانسمیشن ہوئی ۔ 5102 تبلیغی جماعت والوں کوقرنطینہ کیاگیااور 7 سوسےزائدتبلیغی جماعت کےلوگوں کاٹیسٹ مثبت آیا۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنےوالےڈھائی ہزارافراد گلگت جاناچاہتےتھے تو جن کا ٹیسٹ نیگیٹوآیا وہ گھروں کوجاچکےہیں ،2 بارنیگیٹوآنےوالےافراد کوچھوڑاگیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کیے ہیں ، پی ٹی آئی کے لوگوں کو جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر فرقان کے حوالے سے ایک سوال پر مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں۔ ان سے متعلق متضاد خبریں آئیں تاہم اس پر وزیر اعلی سندھ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ، وزیراعلی ٰ کے حکم پر 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل ہوگی اورآج رات تک رپورٹ آجائے گی ۔