پاکستانی حجاج کرام کے لئے جدید اور آرام دہ سفری ٹرانسپورٹ سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔طلال اعوان
مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت ) جاوید اقبال بٹ : ڈائریکڑ حج مدینہ منورہ ضیا الرحمن کی ہدایات پر مختلف شعبے تندھی سے کام کر رہے ہیں جس پر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کوآرڈینڑ طلال اعوان نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے بتایا ھے کہ حجاج کرام کو جدید ترین بسوں کی سفری ٹرانسپورٹ مدینہ منورہ سے ائیر پورٹ رھائشی بلڈنگ اور مکہ المکرمہ مہیا کی جارھی ھے۔ حجاج کرام کو جدید آرام دہ ٹرانسپورٹ جن میں بسس اور دوسری گاڑیاں شامل ھیں مہیا کی جارھی ھے۔ مدینہ منورہ ائیر پورٹ سے اب تک 14669 حجاج کو جدید ترین بسوں سے رھائشی بلڈنگ تک لاتے ھیں اس کہ لئے ائیر پورٹ اور رھائش پر مستعد عملہ رھتا ھے جو حجاج کا سامان بسوں میں لوڈنگ سے لیکر حجاج کی رھائشی بلڈنگ میں اتار کر پہنچتا ھے کہ حجاج کو کوئی مہمان خصوصی کی طرح خدمات پیش کی جاتی ھیں جس حجاج کرام مطمن اور خوش ھیں ۔ طلال اعوان نے مزید بتایا کے ضیوف الرحمان کی خدمت کرنا ھمارے لئے باعٹ اعزاز ھے۔