بھارت کی گھناؤنی سازش، او آئی سی رابطہ کمیٹی برائے جموں کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام تعاون تنظیم (او آئی سی) کی رابطہ کمیٹی برائے جموں کشمیر کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں بھارت کے حالیہ اقدامات زیرغور آئیں گے۔ بھارتی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں پیدا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی پر بھی غور ہوگا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، آزربائیجان اور نائیجر کے نمائندے شریک ہوں گے۔ بھارت مذموم مقاصد کے ذریعے کشمیر میں جدوجہدِ آزادی کو دبانا چاہتا ہے۔