رابطہ کمیٹی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، کڑوا گھونٹ بھرنے کیلئے تیار ہیں ،، تین رکنی وفد کو فاروق ستار کے پاس بھیجا ہے, فیصل سبز واری
بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ ،، کل سے افسوس ناک صورت حال پیدا ہوئی ہے ،، ایم کیو ایم کارکنوں کی جماعت ہے ،، کارکن اپنی جماعت کو اون کرتے ہیں ، تین رکنی کمیٹی کو ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس بھیج دیا ہے ،رابطہ کمیٹی نے وفد کو مذاکرات کے لیے مینڈیٹ دیا ہے ,فیصل سبزواری نے کہا کہ ،، پہلے لندن سے فیصلے ہو تے تھے اب پاکستان میں ہوتے ہیں ،، کامران ٹیسوری پر نہیں نظم وضبط کی خلاف ورزی پر اعتراض ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سینیٹ کے کاغذات جمع کر وانے کا وقت باقی ہے اراکین رابطہ کمیٹی کو صورت حال کی سنگینی کا اندازہ ہے