کراچی میں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والا بوٹا مافیا
کراچی میں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والا بوٹا مافیا بے لگام ہوگیا اور پیپر آؤٹ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔ آج بھی بارہویں جماعت کا فزکس کا پیپر آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ ساڑھے نو بجے شروع ہوناتھا جسے پہلے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کردیا گیاگزشتہ روز پیپر آؤٹ ہونے پر وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر نے چیئرمین انٹر بورڈ پر برہمی کا اظہار کیا تھا تاہم ان کا نوٹس بھی کام نہ آیا اور بوٹی مافیا نے آج پھر اپنا کام کر دکھایا۔ کراچی میں اس سے قبل مطالعہ پاکستان ،ریاضی اور کیمسٹری کا پیپرآؤٹ ہوچکا ہے۔ انتظامیہ نے طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف کارروائی کے بجائے زبانی جمع خرچ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ سوشل میڈیا کا سہارا لیکر قوم کے مستقبل سے کھلنے والے بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔