فرانس نے ملک میں 2040 تک پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی لگانے کا منصوبہ پش کر دیا ہے
فرانس کے وزیرِماحولیات نکولس ہولو نے ملک میں معدنیاتی ایندھن کے استعمال پر پابندی لگانے کا منصوبہ پیش کیا ہے ،، منصوبے میں ملک میں 2040 تک پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے فرانس 2040 تک کاربن نیوٹرل ہو جائے گا،، جبکہ اس کی جگہ ہائبرڈ گاڑیاں استعمال ہوں گی، اگر ایسا ہو جائے گا تو ماحول صاف کرنے میں مزید مدد ملے گی،، ہولو کو نئے فرانسیسی صدر میکرون نے وزیرِ ماحولیات تعینات کیا ہے اور وہ ایک عرصے سے ماحولیات کے معاملے پر آواز اٹھاتے رہے ہیں، ہولو نے کہا کہ غریب شہریوں کو پرانی گاڑیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مالی مدد دی جائے گی