پی ٹی وی نے شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد: پی ٹی وی انتظامیہ نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو دس کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر، اسلام آباد نے شعیب اختر کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ سابق کرکٹر شعیب اختر نے پی ٹی وی سے کیے گئے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے کنٹریکٹ کے باوجود استعفی دیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ پی ٹی وی کے اس نقصان پر شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ ہمیں ادا کرائے۔