انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دیدی
کارڈف: انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری قومی ٹیم 36ویں اوور میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آسانی سے ایک وکٹ کے نقصان پر 22ویں اوور میں پورا کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے فل سالٹ کی صورت میں واحد وکٹ گنوائی جو 7 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرالے 58 رنز پر ناقابل شکست رہے۔