نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا،
کیوی کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگلے ایک سال میں بہت زیادہ کمنٹ منٹس ہیں، ان کمٹ منٹس کوسو فیصد توجہ کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں اب سو فیصد توجہ برقرار نہیں رکھ سکتا،،،اس لیے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ میں اپنے عہدے سے الگ ہو جاؤں۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن کو بہت مس کیا جائے گا،جبکہ ٹیم کا اگلا دورہ اکتوبر،نومبر میں پاکستان کے خلاف شیڈول ہے ۔