فضائی حفاظت کے پیش نظر پاکستانی فضائی آپریشن متاثر،روٹس عارضی طور پر بند

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ملکی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے . فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں.روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے . مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں. مسافروں کی سہولت کے لئے پی آئی اے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے. پی ائی اے ڈائیورٹ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے جس میں ان کے قیام و طعام کا بندوبست شامل ہے .مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائیر پورٹ آمد سے پہلے پی آئی اے کال سینٹر اور ویب سائٹ سے رجوع کریں اور اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کریں.