دنیا بھر کے کیتھولک مسیحی برادری کو نیا سربراہ مل گیا

ہزاروں کی تعداد میں مسیحی نئے پوپ کے پہلے دیدار کی منتظر ہیں۔ دنیا بھر کے کیتھولک مسیحی برادری کو نیا سربراہ مل گیا ، سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں نمودار ہوگیا۔ سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کی نشانی کے طور پر چھوڑا جاتا ہے۔ نئے پوپ کے انتخاب میں 133 کارڈینل نے حصہ لیا۔ نئے پوپ کا انتخاب انتہائی خفیہ طریقے سے کیا جاتا ہے ۔ تمام نظریں اب سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی مرکزی کھڑکی کی طرف مبذول ہیں، ہزاروں کی تعداد میں مسیحی نئے پوپ کے پہلے دیدار کی منتظر ہیں ۔ویٹی کن سٹی میں اس وقت شام کے 6بج رہے ہیں۔